منگلورو 11؍جنوری (ایس او نیوز) وہاٹس ایپ پر ننگی تصویریں اور فحش پیغامات کالج کی طالبہ کو بھیجنے اور اسے جنسی تعلقات کے لئے بلیک میل کرنے کے الزام میں پولیس نے ایک نوجوان کو گرفتارکیا ہے جبکہ اس کے دو اور ساتھی مفرور بتائے جاتے ہیں۔
موصولہ تفصیلات کے مطابق گرفتار شدہ نوجوان کا نام پونیت پجاری(۲۱ سال)ہے اور اس کے دو مفرور ساتھیوں کے نام پرتھوی اور ولاس بتائے جاتے ہیں ۔ پونیت پر الزام ہے کہ وہ گزشتہ اکتوبر سے مسلسل مذکورہ طالبہ کو فحش تصویریں اور پیغامات بھیجا کرتا تھا۔ ساتھ ہی اس نے اس طالبہ کی تصویر کو بھی ننگی تصویر میں بدل کر اسے بلیک میل کرنا شروع کیاتھا کہ اگر وہ اس کے ساتھ جنسی تعلقات قائم نہیں کرے گی تو اس کی یہ تصویر سوشیل میڈیا پر عام کردی جائے گی۔اس سارے معاملے میں پرتھوی اور ولاس کی طرف سے پونیت کا ساتھ دئے جانے کا بھی الزام ہے۔
کہتے ہیں کہ لڑکی نے تنگ آکر پولیس میں شکایت درج کروادی جس کے بعد کارروائی کرتے ہوئے پونیت کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا گیا۔ دیگر دو ملزمین کی تلاش جاری ہے۔